پاکستان ریلوے انتظامیہ نے بادامی باغ کے کارگو ایکسپریس مال گودام کو سیل کر کے کارگو ایکسپریس ٹرین بند کر دی

پاکستان ریلوے کی نئی تبدیلیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے انتظامیہ نے بادامی باغ کے کارگو ایکسپریس مال گودام سیل کر دیے ہیں جبکہ کارگو ایکسپریس ٹرین بھی بند کر دی گئی۔ اس اچانک فیصلے پر کارگو کے ٹھکیداروں نے ریلوے انتظامیہ سے شدید احتجاج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگو میں کشتی میں آگ لگنے سے ہلاک افراد کی تعداد 148 ہو گئی
ریلوے کی کارروائی
ڈی ایس ریلوے کی جانب سے بادامی باغ ریلوے سٹیشن ماسٹر کو بھی گودام سیل کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے کارگو ایکسپریس کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ریلوے حکام کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے کنٹریکٹ کے فوری خاتمے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ٹورازم اتھارٹی کی ایڈوائزری جاری
کنٹریکٹرز کا مؤقف
ایوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ انہوں نے نہ صرف ایڈوانس بکنگ کی ہے بلکہ لاہور اور کراچی میں بڑے گودام بھی کرائے پر لیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ریلوے کو ادائیگیاں بھی کی ہیں۔ ایسوسی ایشن کا خیال ہے کہ فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔
حکام سے مطالبے
ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے اپنے اس اقدام پر نظر ثانی کرے اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کا احترام کرے۔ ریلوے کو چاہیے کہ تمام کنٹریکٹرز کو ساتھ لے کر چلے۔ اگر ریلوے ایسا کرتا رہا کہ پہلے کنٹریکٹرز کے لاکھوں کروڑوں کے خرچے کروا لیے پھر کنٹریکٹ کینسل کر دے تو ریلوے سے نجی فرمز کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔