ریاستی اداروں کے خلاف ٹوئٹ کا مقدمہ، مقامی عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی

مقامی عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمے میں فلک جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی جیت پرپاکستان میں مٹھائیاں بانٹنے والوں کا منہ کڑوا ہی رہے گا: گورنر سندھ
سماعت کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمن آباد: گوجرانوالہ کے گردواروں کا بابا گرو نانک سے کیا تعلق ہے؟
وکلا کے دلائل
عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
حکومتی ادارے کا مقدمہ
ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔