وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات

اسلام آباد میں ملاقات
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ مجھے ٹاپ آرڈر پر پسند نہیں کرتے، آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کا بیان
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹیکنالوجی، زراعت اور معدنیات و دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کا تعلیم، سائنس اور ترقی میں تعاون جاری ہے، وفاقی وزیر نے امریکہ کے ساتھ نالج اور جدت میں نئی شراکت داری پر زور دیا۔
نئی جہتیں اور مواقع
’’جنگ ‘‘ کے مطابق انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، نالج کوریڈور فعال کرنے سے پاکستانیوں کےلیے امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم و تحقیق کے مزید مواقع میسر ہوں گے۔ پاکستان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے پرعزم ہے۔