5 اکتوبر احتجاج کیس: عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنر مند لوگ کھمبوں پر لکھی فاصلے پڑھ کر اور حساب کتاب لگا کر گاڑی کی رفتار کا اندازہ لگا لیتے تھے، مسافروں کو منزل تک پہنچنے کا وقت بھی بتا دیتے تھے۔
عدالت کی سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی لاہور کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ہمارا احتجاج کامیاب بنا دیا ہے، علی امین گنڈا پور
حاضری معافی کی درخواست
علیمہ خان اور عظمی خان کے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ دونوں بہنیں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیسز میں پیشی کیلئے گئی ہیں۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور دونوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 24 اکتوبر تک توسیع کر دی.








