میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4خوارجی جہنم واصل

وزیر ستان میں خودکش حملہ ناکام
وزیر ستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) - شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنادیا گیا۔ فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی گئی۔ ایک خارجی نے بارودی گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔
مزيد خوارجیوں کی کوشش
جبکہ 3 مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی میں تینوں خارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل ہو گئے۔