علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد کے الزام کے بعد نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کا بیان سامنے آگیا
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان کیخلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، ملزمہ علیمہ خان عدالت پیش نہ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل میں مباحثہ، پاکستان کی تنازعات کے پرامن حل سے متعلق قرارداد منظور
پراسیکیوشن کی کارروائی
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے پانچ گواہ شہادت کیلئے پیش کئے اور ملزمہ کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
عدالت کے حکم
عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدم حاضری پر ضمانت منسوخی کا شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا، عدالت نے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمہ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مچلکے کی رقم کا نقصان
عدالت نے کہاکہ ملزمہ کو پیش نہ کیا تو مچلکے کی رقم ضبط کر لی جائے گی، مقدمے کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔








