مُعروف کامیڈین برکت علی نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟

برکت علی کی شادی نہ کرنے کی وجہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف کامیڈین برکت علی نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
والدہ کی دیکھ بھال
انہوں نے کہا کہ میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ اپنی بیمار والدہ کی دیکھ بھال کر سکوں۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
ٹیلویژن پروگرام میں شرکت
حال ہی میں کامیڈین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملوں کے مناظر
والد کا ذکر
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے برکت علی نے اب تک شادی نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے لب کشائی کی اور بتایا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں اپنے والد کے لیے زیادہ کچھ نہیں سکا، جب ان کا کینسر سے انتقال ہوا اس وقت میں صرف 14 برس کا تھا، اس وقت میں اپنے والد کی خدمت نہیں کرسکا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملوں میں 5 شہری شہید، 50 سے زائد زخمی
والدہ کی صحت
انہوں نے کہا کہ اب میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ والدہ کی خدمت میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ میری والدہ گزشتہ 20 برسوں سے بستر پر ہیں، ڈائیلاسز پر ہیں، ان کا وزن بھی زیادہ ہے، سٹنٹ ڈلا ہوا ہے اور انہیں ذیابیطس بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں قسط کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا
دوستوں کی شکایت
ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق امی کی کنڈیشن ایسی ہے کہ آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔ میں نے 2 لوگ بھی رکھے ہوئے ہیں، ابھی امی گر بھی گئیں تھیں، شکر ہے انہیں زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، جو میں والد کیلئے نہیں کرسکا وہ امی کیلئے کرنا چاہتا ہوں تاکہ کوئی پچھتاوا نہ رہ جائے، میرا زیادہ تر وقت امی کے ساتھ ہی گزرتا ہے جس پر میرے دوست بھی مجھ سے شکوہ کرتے ہیں۔
امی کی رائے
برکت علی نے کہا کہ امی بھی کہتی ہیں کہ شادی کرلوں، تو میں نے انہیں ڈرا دیا ہے کہ میں شادی کر لوں گا تو بیوی میں لگ جاؤں گا آپ کو کون دیکھے گا؟ امی پھر یہی کہتی ہیں کہ ہاں پھر تو مت کرو۔