خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کا راز: جان کر حیرت زدہ ہو جائیں گے
خیرپور میں دلخراش واقعہ
خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق، پیر جو گوٹھ پولیس نے 13 افراد کے قتل میں الزام میں لڑکی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ پسند کی شادی نہ کرانے پر بیٹی نے زہر دے کر پورے خاندان کو ہلاک کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد
ملزمان کا اعتراف
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ شائستہ اور امیر بخش بروہی نے آٹے میں زہر ملا کر کھلانے کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان کے ابتدائی بیان کے مطابق، وہ پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن خاندان والے رضا مند نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: صورتحال ٹف ہے ، کسی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ،سلمان اکرم راجہ کے استعفے پر بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے:بیرسٹر گوہر
واقعے کی تفصیلات
خیال رہے کہ 17 اگست کو زہریلا کھانا کھانے کے باعث محنت کش گل بیگ، بیوی، 8 بچے، بھائی اور بھتیجے جاں بحق ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں تمام بچوں کی عمریں 4 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جاں بحق افراد کو زہر دینے کا انکشاف ہوا تھا۔
مقدمہ درج
واقعے کا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔








