دو ماہ قبل اغوا ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیاب
بازیابی کا واقعہ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) دو ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیاب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق
پولیس کی معلومات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی کے علاقے زردآلو پہنچ گیا ہے۔ بازیابی کے بعد وہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے پاس موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ: ماتحت عدالتوں کے دستخطوں کے موازنہ سے متعلق فیصلے کالعدم قرار
اغواء کا پس منظر
یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور ان کے بیٹے کو دو ماہ قبل اغواء کر لیا گیا تھا۔ تاحال اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی بازیابی نہیں ہو سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے اپنے ریٹائرڈ فائٹرجیٹ J6 کو جنگی ڈرون میں تبدیل کردیا
قتل کی افواہیں
گذشتہ ماہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے قتل کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں، تاہم بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔
وزیر اعلیٰ کا بیان
انہوں نے کہا، "میرے پاس اطلاعات آئی تھیں تو میں نے ٹوئٹ کردی تھی۔ ہم نے سامنے آنے والی تصویر کا فارنزک بھی کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر کنفرم نہیں ہوئی۔"








