سونا 14ہزار100روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ساڑھے 4لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی

سونے کی قیمت میں اضافے کا نیا ریکارڈ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ قیمت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔
صرافہ ڈیلرز کی رپورٹ
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس سے 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 12 ہزار 89 روپے مہنگا ہونے پر قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اضافہ
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 141 ڈالر اضافے سے 4,358 ڈالر کا ہو گیا۔