دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری

فوربز کی فہرست برائے 2025
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) فوربز نے 2025 میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں کرسٹیانو رونالڈو بدستور پہلے نمبر ہیں جبکہ میسی دوسرے اور کریم بینزیما تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے فٹبالرز
سعودی کلب النصر کے کپتان رونالڈو کی آمدنی 28 کروڑ ڈالر، انٹرمیامی کے لیونل میسی 13 کروڑ ڈالر، اور الاتحاد کے کریم بینزیما 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر، جبکہ ایمباپے ساڑھے 9 کروڑ ڈالر سالانہ کمارہے ہیں۔ لیور پول کلب کے محمد صلاح کی آمدنی ساڑھے 5 کروڑ ڈالر ہے۔
نئی ٹاپ ٹین میں شمولیت
سپین کے لامائن یامال پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں۔ یامال کی آمدنی 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے۔