اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ کو روٹی کی قیمتوں کا معاملہ جلد حل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی، نان کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ڈی سی کو پیر تک نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کرکے قیمتوں کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ شرما ایوارڈ شو کے دوران سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئیں
کیس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی جس میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں گھریلو صارفین کو کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ شیڈول جاری
جج کا بیان
جج کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت کا پیر تک معاملہ حل نہ ہوا تو ڈپٹی کمشنر کو پیر کو بلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ؛ پولیس موبائل پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید
عدالتی احکامات
عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع بھی کی جبکہ عدالت نے انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لیے گئے دو نانبائیوں کو فوری رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
وکیل کی گفتگو
وکیل عمر اعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے دو لوگوں کو انتظامیہ نے گرفتار کر لیا اور تھانے میں بند کردیا ہے جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر کا کہنا تھا کہ دیکھ لینا کہیں انھیں قتل کیس میں نہ ڈال دیا ہو۔
عدالت کی ہدایت
وکیل نے کہا کہ نہیں قتل کیس میں تو نہیں ڈالا ، عدالت انکی رہائی کے احکامات دے۔ ہماری ڈپٹی کمشنر سے ملاقات نہیں ہوئی بلکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سے ہوئی۔
جج نے درخواست گزار وکیل کو کہا کہ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو کہیں پیر تک ملاقات کرکے معاملہ حل کریں ورنہ اُنھیں طلب کرینگے۔ عدالت نے ہدایت کے ساتھ سماعت پیر تک ملتوی کردی۔








