پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیں گے: ترک سفیر ڈاکٹر ارفان نذیروغلو کا غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب
غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خصوصی تقریب
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر ارفان نذیروغلو کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن سید عامر جعفری نے ترک سفیر کو بتایا کہ غزالی سکولوں کے 90 طلباء ترکی زبان سیکھ رہے ہیں۔ مستقبل میں کلچر ایکسچینج پروگرام کو دو طرفہ تعاون سے آگے بڑھاتے ہوئے ترکی زبان سکھانے کے اقدام کو مزید وسیع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 11 سالہ بچے سے غلطی سے گولی چلنے پر ماں جاں بحق
ترکی کے سفیر کی رائے
ترکی کے سفیر ڈاکٹر ارفان نذیروغلو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک زبان سیکھنے والے طلباء ترکی جا کر پاکستان کا بہتر تعارف پیش کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے غزالی فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر پاک ترک ثقافت پر مبنی تصویری مقابلے اور نمائش کے انعقاد کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ تصاویر پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کا اسرائیلی منصوبہ رد کردیا تھا، خبر رساں ادارہ
پاک ترک تعلقات
ترک سفیر ڈاکٹر نذیروغلو نے کہا کہ پاک ترک محبت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ پاکستان اور ترکی کے جھنڈوں میں چاند ستارے اور ان کا رنگ بھی مشترک ہے۔ پاکستان اور ترکی 70 فیصد ایک جیسے ہیں۔ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دیں گے۔ پاکستان وہ ملک ہے جس کے طلباء کو ترکی میں سب سے زیادہ سکالرشپ دی گئی ہیں۔ گذشتہ سال 200 سکالرشپ دی گئی تھیں، آئندہ سالوں میں اس تعداد کو مزید بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کا سابق رکن اسمبلی حاجی عرفان احمد خان ڈاہاکے انتقال پر اظہار افسوس
تعلیمی تعاون اور سیاحت
انہوں نے پاکستانی یونیورسٹیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ترکی کے طلباء بھی پاکستان آ کر پڑھیں کیونکہ یہاں کی یونیورسٹیاں بہترین ہیں۔ ترکی کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت پروگرام کے تحت طلباء کیلئے استنبول، انقرہ اور قونیہ کے پروگرامات ترتیب دئیے جائیں گے۔
غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تحسین
اس موقع پر ترک سفیر نے غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تعلیمی کاوشوں کی تحسین بھی کی جبکہ ترکی زبان سیکھنے والے غزالی سکولوں کے طلباء میں سکول بیگز بھی تقسیم کئے۔








