شیخوپورہ میں ’’دھی رانی پروگرام ‘‘ کے تحت 150 جوڑوں کی شادی کی تقریب، وزراء اور اہم شخصیات کی شرکت

شیخوپورہ میں پنجاب دھی رانی پروگرام

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کی تقریب شیخوپورہ میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا

شرکاء کی تفصیلات

تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اراکین صوبائی اسمبلی رانا حسن ریاض، پیر اشرف رسول، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دولہا دلہن کے عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کردی

پروگرام کا آغاز

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب میں 150 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 142 مسلم اور 8 عیسائی نوبیاہتے جوڑوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کنول شوز ب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

نوبیاہتہ جوڑوں کے لیے امداد

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور دیگر وزراء نے نوبیاہتہ جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دو بھائیوں کا قتل، 30 روپے کا جھگڑا یا قتل کی منظم سازش؟ صحافی امجد بخاری نے سوال اٹھا دیا

پنجاب دھی رانی پروگرام کی اہمیت

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام ایک تاریخی اقدام ہے اور اس انقلابی پروگرام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جوڑوں کو تحائف دیے جا رہے ہیں اور یہ پروگرام عوام کی خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اپنی بیٹیوں کے لیے شفیق ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ہر کام اللہ تعالیٰ کی رضا اور میرٹ کے مطابق کر رہی ہیں۔ والدین اپنی بیٹیوں کا شرعی فریضہ پورا کر رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب ان کے ساتھ شفیق ماں کی طرح کھڑی ہیں۔

تقریب کا اختتام

تقریب کے اختتام پر دولہا دلہن اور شرکاء کے لیے ظہرانہ اور خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...