یاسر حسین نے عامر لیاقت کو خواب میں کیسا اور کہاں دیکھا؟ اداکار کا پرانا انٹرویو وائرل

یاسر حسین کا خواب: عامر لیاقت حسین کی یاد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم مذہبی سکالر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تہران میں ٹرک پکڑا گیا، کتنے ڈرونز لدے تھے۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشاف
انٹرویو کا وائرل کلپ
یاسر حسین کا اشنا شاہ کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے میزبان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف آئی ٹی سٹی میں 23 بڑی آئی ٹی کمپنیاں ادارے قائم کرنے کو تیار، اراضی حاصل کرلی
خواب کی تفصیلات
اس دوران یاسر حسین نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے عامر لیاقت کو خواب میں دیکھا ہے۔
یاسر حسین نے اپنا خواب بتاتے ہوئے کہا کہ ’خواب میں عامر لیاقت امریکا میں ایک بے حد خوبصورت گھر میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے اور میں ان کے گھر قیام کیلئے گیا تھا‘۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تاریخ کی سب سے مشکل جیل کاٹنے کی ٹوئیٹ پر حماد حسن کا تبصرہ سامنے آگیا
خواب میں عامر لیاقت کا انداز
اداکار نے مزید بتایا کہ ’خواب میں عامر لیاقت نے شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی تھی‘۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
عامر لیاقت حسین کی وفات
واضح رہے کہ 9 جون 2022 میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔
عامر لیاقت کی زندگی
عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کی تھیں، پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال، دوسری سیدہ طوبیٰ اور تیسری دانیہ شاہ سے کی تھی، بشریٰ اقبال سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔