وزیراعلیٰ مریم نواز سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان اور منشاء اللہ بٹ کی ملاقات

ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانامحمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزراء رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پر وزیراعلٰی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیول اکیڈمی میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت
کابینہ کی شمولیت اور گفتگو
وزیراعلیٰ مریم نواز نے رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اور ملکی حالات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات
وزیراعلیٰ کا ویژن
صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر لیبر خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کو فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی۔
حفاظت اور اجرات کی ادائیگی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے کہا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں صوبہ بھر میں امن و امان کی فضاء بہتر ہوئی ہے۔