بھارت میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 3 بنگلہ دیشیوں کا بہیمانہ قتل، ڈھاکہ کا رد عمل بھی آ گیا
بھارت میں بنگلہ دیشیوں کا قتل
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 3 بنگلہ دیشیوں کو قتل کر دیا گیا، اور ڈھاکہ کا رد عمل بھی آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
بنگلہ دیش کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارتی سرحد عبور کرنے والے 3 بنگلہ دیشی شہریوں کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 3 بنگلہ دیشی شہریوں کو بدھ کے روز تریپورہ کے سرحدی گاؤں بدیابل میں مویشی چور ہونے کے شبے میں مشتعل ہجوم نے بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ بڑا آپریشن، کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی، ملزمان کی جانب سے شدید فائرنگ
وزارت خارجہ کا بیان
#Bangladesh strongly condemns and protests the horrific mob attack in #Tripura, #India that brutally assaulted and killed three Bangladeshi citizens. Those responsible must be brought to justice.#Justice #HumanRights #CondemnViolence pic.twitter.com/uNLSmyGfof
— Ministry of Foreign Affairs (@BDMOFA) October 17, 2025
بنگلہ دیشی حکومت کا ردعمل
’’جنگ‘‘ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت 15 اکتوبر 2025ء کو بھارت کے شہر تریپورہ میں ہجوم کے ہاتھوں 3 بنگلہ دیشی شہریوں کے وحشیانہ قتل پر شدید احتجاج اور مذمت کرتی ہے۔ یہ گھناؤنا فعل انسانی حقوق اور قانون کی ایک ناقابل قبول اور سنگین خلاف ورزی ہے، بنگلہ دیشی حکومت اس افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے اور بھارتی حکومت سے اس واقعے کی فوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔








