لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز
بسنٹ فیسٹیول کی تجویز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بسنت فیسٹیول صرف 2 روز کےلیے ہفتے اور اتوار کو منانے کی تجویز ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت سے متعلق سفارشات حکومت کو پیش کر دیں، جن کے مطابق بسنت اندرونِ شہر کے علاقوں میں محدود سطح پر منانے کی اجازت کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای شہید کی زندگی پر ایک نظر
مخصوص علاقوں میں فیسٹیول
اندرونِ شہر کے علاقوں میں شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور رنگ محل شامل ہیں۔ اندرونِ شہر 2 روزہ بسنت فیسٹیول کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے بسنت کے لیے محفوظ پلان تیار کر کے حکومت کو پیش کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ قیمت 3لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہو گئی
محفوظ منصوبہ
بسنت والے علاقوں میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی اینٹینا اور گلے کا کور لازمی استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تجویز دی گئی ہے کہ لاہور کی مین سڑکوں پر سیفٹی نیٹس اور وائر پروٹیکشن سسٹم نصب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ کا ٹاس ہو گیا
مخصوص مواد کے استعمال پر پابندی
تیز دھاتی تار، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔ صرف کپاس یا نشاستے سے تیار شدہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہو گی۔ ڈور اور پتنگوں پر بار کوڈ لگانا لازمی ہو گا۔
غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی
غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ غیر محفوظ ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا۔








