پولیس کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں :چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ
چیئرپرسن کا دورہ میو ہسپتال
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریدکے میں مظاہرین کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی عیادت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر برہم ، اپوزیشن کے رویئے کو “غیر سنجیدہ” قرار دیدیا ، قومی اجلاس کا اجلاس ملتوی
زخمی اہلکاروں کی خیریت
حنا پرویز بٹ نے زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی، پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان کے حوصلے کو سراہا۔ حنا پرویز بٹ نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش
پولیس کی قربانیاں
انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوان امن و امان قائم رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر فرائض انجام دیتے ہیں، ان کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کی ہدایت
چیئرپرسن نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کمی نہ رہنے دی جائے۔








