امید ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا، ٹرمپ

امریکی صدر کی توقعات

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ابراہیمی معاہدے (Abraham Accords) میں جلد توسیع متوقع ہے اور انہیں امید ہے کہ سعودی عرب بھی جلد اس امن معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایٹمی طاقت ہے، جنگ کی تو بہت مارے گا: سابق بھارتی جنرل

ٹرمپ کا انٹرویو

ٹرمپ نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو جمعے کے روز دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا "میں چاہتا ہوں کہ سعودی عرب اس میں شامل ہو، اور امید ہے کہ دوسرے ممالک بھی شامل ہوں گے۔ میرا خیال ہے جب سعودی عرب شامل ہو گا تو سب شامل ہو جائیں گے۔"

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین پر مرد ڈینٹسٹ سے علاج کرانے پر پابندی لگا دی

مثبت بات چیت

ٹرمپ کے مطابق انہوں نے بدھ کے روز بھی چند ممالک کے ساتھ "بہت مثبت بات چیت" کی ہے جنہوں نے معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا "مجھے لگتا ہے کہ وہ سب بہت جلد شامل ہو جائیں گے۔"

ابراہیمی معاہدے کی تاریخ

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 2020 میں ٹرمپ کی پہلی صدارت کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ بعد ازاں مراکش اور سوڈان نے بھی اس اقدام کی پیروی کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...