فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے افغانستان کے حملوں کو پسپا کیا، شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں، وفاقی وصوبائی ادارے غیرقانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے۔ افغانستان کا پاکستان پر حالیہ حملہ اور خوارج کی پاکستان میں در اندازی کی کوششوں کا ساتھ دینا تشویشناک امر ہے۔ پاکستان کی بہادر افواج نے اس حملے کا بھرپور انداز سے جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتہائی دردناک لمحہ تھا، مومنہ اقبال کا جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر ردعمل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے افغانستان کے حملوں کو پسپا کیا۔ مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں لڑکے لاڈ پیار کی وجہ سے کام نہیں کرتے، انکی ٹریننگ ہونی چاہئے: اسما عباس
اجلاس کے شرکاء
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہوئے۔ اجلاس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نمائندے، وفاقی و صوبائی حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی عدم شرکت کی وجہ سے انکی نمائندگی مزمل اسلم نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب؛ یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ادائیگی کے لیے جدید نظام متعارف
پاکستان کی سفارتی کامیابیاں
اجلاس کے شرکا نے پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا اور اس حوالے سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے مرکزی کردار کی تعریف کی۔ اجلاس میں پیش کردہ تمام سفارشات پر سختی سے عمل کیا جائے، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے صوبوں کو مکمل تعاون کی درخواست کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد نیا سپریم لیڈر کون ہوگا؟
وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے رابطہ
وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی کو فون کیا اور مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ کو وفاق کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ خیبرپختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے۔ وفاقی حکومت عوام کی فلاح و ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز ٹیم کے ہیڈکوچ اور کھلاڑیوں کی گرین شرٹس کیلئے نیک خواہشات
افغانستان کی صورتحال پر بیان
وزیراعظم نے کہا کہ دہائیوں سے مشکلات میں گھرے افغانستان کی پاکستان نے ہر مشکل وقت میں مدد کی۔ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد حملے اور افغانیوں کا ان حملوں میں ملوث ہونا تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ کے مذاکرات
نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ، وزیردفاع، اعلیٰ حکومتی عہدیدار متعد بار افغانستان گئے، افغان نگران حکومت سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال روکنے کیلئے مذاکرات کیے۔ افغانستان سے پاکستان میں خوارج کی دراندازی روکنے کی سفارتی و سیاسی اقدامات سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن درخواست ؛تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کااظہار
حکومتی اقدامات اور عوام کے سوالات
پاکستان کے بہادر عوام، جنہوں نے دہشتگردی کی جنگ میں اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں، ہم سے سوال کرتے ہیں کہ حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں، وفاقی وصوبائی ادارے غیرقانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب: ووٹنگ کا عمل جاری، بعض مقامات پر قطاریں اور کچھ جگہوں پر انتظار
فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہماری بہادر افواج پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ارض وطن کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان بھارتی جارحیت کے دوران یہ ثابت کرچکی ہیں۔
اجلاس کی اختتام
اجلاس کو افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔








