کراچی میں کم عمر نوسرباز طوطا پکڑنے کے بہانے فلیٹ سے موبائل فون لے اڑا
چوری کا دلچسپ واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلستان جوہر میں طوطا پکڑنے کے بہانے ایک ملزم فلیٹ سے موبائل فون چوری کرکے فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرین کے درمیان 307 قیدیوں کا تبادلہ
ملزم کا جال
گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب عمارت میں شہری عبدالغفار کے گھر کم عمر لڑکا آیا اور کہا کہ اس کا طوطا فلیٹ کی گیلری میں آگیا ہے جسے وہ پکڑنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اور شاہین نے بہت میچ جتوائے، ایک میچ اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے: عثمان طارق
چالاکی کا تماشا
اجازت ملنے پر وہ گیلری کی طرف گیا تو طوطا نہیں تھا۔ ملزم عبدالغفار کو گیلری کے اوپر کی جانب متوجہ کرکے یہ کہتا ہوا چلا گیا کہ وہ اوپر سے طوطے کو اڑائے گا جو نیچے آئے تو دیکھتے رہنا۔
شک کی گھنٹی
کافی دیر تک طوطا آیا اور نہ ہی نوجوان واپس پہنچا تو اہلخانہ کو شک ہوا۔ جس پر دیکھا تو لاؤنج میں ٹیبل سے موبائل فون غائب تھا۔








