کراچی میں کم عمر نوسرباز طوطا پکڑنے کے بہانے فلیٹ سے موبائل فون لے اڑا

چوری کا دلچسپ واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلستان جوہر میں طوطا پکڑنے کے بہانے ایک ملزم فلیٹ سے موبائل فون چوری کرکے فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں: سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
ملزم کا جال
گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب عمارت میں شہری عبدالغفار کے گھر کم عمر لڑکا آیا اور کہا کہ اس کا طوطا فلیٹ کی گیلری میں آگیا ہے جسے وہ پکڑنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش
چالاکی کا تماشا
اجازت ملنے پر وہ گیلری کی طرف گیا تو طوطا نہیں تھا۔ ملزم عبدالغفار کو گیلری کے اوپر کی جانب متوجہ کرکے یہ کہتا ہوا چلا گیا کہ وہ اوپر سے طوطے کو اڑائے گا جو نیچے آئے تو دیکھتے رہنا۔
شک کی گھنٹی
کافی دیر تک طوطا آیا اور نہ ہی نوجوان واپس پہنچا تو اہلخانہ کو شک ہوا۔ جس پر دیکھا تو لاؤنج میں ٹیبل سے موبائل فون غائب تھا۔