سابق چیف جسٹس میاں محبوب احمد سے 2 ملاقاتیں کیں اور انہیں مجوزہ تھنک ٹینک کی رہنمائی کی درخواست کی، انہوں نے مسرت کا اظہار کیا

مصنف کی معلومات

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 190

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری

ملاقات کا مقصد

جنرل باڈی/ جنرل کونسل کے مذکورہ بالا فیصلے کی روشنی میں سابق چیف جسٹس میاں محبوب احمد سے ان کی رہائش گاہ واقع سکاچ کارنر اپر مال جا کر سیکرٹری جنرل ظفر علی راجا کی ہمراہی میں 2 ملاقاتیں کیں اور انہیں مجوزہ تھنک ٹینک برائے لاء بار جیوڈیشری میں بطور چیئرمین ہماری رہنمائی کا فریضہ انجام دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے تھنک ٹینک کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہماری حوصلہ افزائی فرمائی لیکن ساتھ ہی اپنی آربیٹریشن کیسز کی مصروفیات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے تھنک ٹینک ھٰذا کے پہلے اجلاس بمقام جم خانہ کے انعقاد کی ایک تاریخ بھی مقرر کی لیکن تاریخ مقررہ پر باوجود یاددہانی کے وہ اپنی مصروفیات میں سے ٹائم نکال کر اجلاس میں نہ پہنچ پائے اور میرے فون کرنے پر بتایا کہ وہ اس ذمہ داری کا بوجھ نہ اٹھا پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف ایک ذمہ دار فیصلہ کرنے والے ہیں، سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا دعویٰ

تھنک ٹینک کی نئی قیادت

چنانچہ راقم نے دیگر ممبران تھنک ٹینک ھٰذا کی مشاورت سے طے کیا کہ آئندہ یہ تھنک ٹینک ایڈووکیٹ جہانگیر جھوجہ کی چیئرمین شپ میں کام کرے گا اور سیکرٹری جنرل ظفر علی راجا تھنک ٹینک ھٰذا کے سیکرٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، پاکستان، سعودیہ، ترکیہ، مل کر اتحاد بنا سکتے ہیں، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

اجلاس کی تفصیلات

تھنک ٹینک برائے لاء بار اور جیوڈیشری نے اپنے چیئرمین جہانگیر جھوجہ کی قیادت میں کافی کام کیا۔ لگاتار ہر ماہ تھنک ٹینک ھٰذا کے اجلاس ان کے آفس 4/A مزنگ روڈ پر منعقد کئے گئے۔ جن میں وکلاء کے کوڈ آف کنڈکٹ کا بغور غائر جائزہ لیتے ہوئے صوبائی بار کونسلوں سے اپیل کی گئی کہ وکلاء لائسنس جاری کرتے وقت نوجوان وکلاء کے کردار، لاء ڈگری کی پوری طرح چھان بین کی جائے اور بار پریکشینرز ایکٹ 1973ء کی کلاز کے تحت وکلاء کے کوڈ آف کنڈکٹ میں ان کا خصوصی امتحان لیا جائے جس میں فیل ہونے والوں کو لائسنس جاری نہ کئے جائیں تاکہ وکلاء کو اپنے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل پیرا ہونے کی طرف راغب کیا جا سکے اور وکلاء گردی کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور واقعات میں کمی لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی الیکشن: کئی امریکن پاکستانی سیاست دان بھی انتخابی میدان میں موجود

مقاصد اور سیمینارز

پاکستان میں کم خرچ اور فوری انصاف کی فراہمی۔

”تعلیم، صحت، سماجی خدمات اور عوام“

سٹیزن کونسل، دستور العمل، اغراض و مقاصد، طریقہ کار، رکنیت، جنرل کونسل، مجلس عاملہ، عہدے داران اور ان کے فرائض کے موضوعات پر ہمدرد ہال لٹن روڈ پر بڑے سیمینارز اور ایک ورکشاب کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین میں بیرسٹر عمران راشد عزیز خان، جہانگیر جھوجہ سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار، سید شمیم عباس بخاری سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار، اختر علی قریشی، رافع احمد خاں، رانا امیر احمد خاں (اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز) پرنسپل لاء کالج پروفیسر ایس اے حامد، ڈاکٹر اویس فاروقی، ڈاکٹر ایم اے صوفی، معروف تجزیہ کار سلمان عابد، ڈاکٹر محی الدین اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر چوہدری کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔

آنے والی تجاویز

پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری لانے کے ضمن میں تھنک ٹینک ھٰذا کی دیگر تجاویز و سفارشات کو آ گے چل کر بیان کیا جائے گا۔
(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...