پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی تقریب: منیر ہانس کا جمہوریت پر یقین

پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ / گلف کی تقریب

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ / گلف کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور ادبی تنظیموں کے عہدیداروں اور اراکین شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں: مریم نواز

میاں منیر ہانس کا خطاب

پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے میاں منیر ہانس کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری لیڈر شپ سمیت جیالوں نے ہمیشہ سیاسی اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کی بات کی ہے۔ پیپلز پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ پارلیمانی سیاست کے ذریعے تمام مسائل کا حل ممکن ہے اور اسی کی بدولت ملک کو اچھی پالیسیوں کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ ہم صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے آگے بڑھ کر کام کیا ہے۔

شرکاء کی جانب سے خیر مقدم

تقریب سے پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد رانا، صدر ریاض ریجن احسن عباسی، جنرل سیکرٹری رانا عدیل، سنئیر رہنما پی وائے او وسیم ساجد، صدر پی وائے او مڈل ایسٹ / گلف احتشام جاوید کولی، صدر کلچرل ونگ قاضی اسحاق میمن، اور صدر وومن ونگ فرح احسن نے دیگر سیاسی، سماجی و ادبی جماعتوں کے عہدیداروں عدنان اقبال بٹ، محمود الحق ڈوگر، خالد اکرم رانا، ممتاز خان، حنیف بابر، پروفیسر اویس، زیب خان، الیاس رحیم، وقار نسیم وامق وغیرہ کی موجودگی میں میاں منیر ہانس کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے ان کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کرتی ہے اور ایک گلدستے کی مانند ہے جو پردیس میں رہتے ہوئے دیس کا نام روشن کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...