وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

سہیل آفریدی کا وفاقی حکومت کے اجلاس میں عدم شرکت

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کے بغیر کسی بھی وفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات کنارے سے نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد

اجلاس کی عدم شرکت کی وجوہات

تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ: "میں نے آج وفاقی حکومت کی زراعت اور افغان مہاجرین کے حوالے سے میٹنگ میں ذاتی طور پر شرکت سے اس لیے معذرت کی ہے کیونکہ خیبرپختونخوا کی عوام نے عمران خان کو ووٹ اور مینڈیٹ دیا ہے اور جب تک میں عمران خان صاحب سے مل کر پالیسی گائیڈ لائنز نہیں لیتا تو کسی ایسی میٹنگ میں شرکت صوبے کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو گی۔"

وفاقی حکومت کے مسئلے کے حل کی امید

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ: "میں امید کرتا ہوں کہ وفاقی حکومت جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرے گی اور متعلقہ اتھارٹیز کو ڈائریکشن جاری کرے گی تاکہ میری اپنے لیڈر اور خیبرپختونخوا کی عوام کے مینڈیٹ کے امین اور نمائندہ عمران خان سے ریگولر ملاقات کا انتظام کیا جائے۔ اس حوالے سے ہماری قانونی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت تمام قانونی فورمز پر بھی جا رہی ہے۔"

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...