عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کون سا سیاستدان کس شوگر مل میں حصے دار، ایس ای سی پی نے تفصیلات جاری کر دیں
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 106 ڈالر کی بڑی کمی کے ساتھ 4 ہزار 252 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی رہائی، مبینہ ڈیل کی شرائط کے حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
سونے کی دیگر قیمتیں
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 088 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 141 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
مقامی مارکیٹ کا اثر
عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر بھی محسوس کیے گئے، جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔