لاہور میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش
لاہور(ویب ڈیسک) گلبرگ کے علاقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ا بو سمبل کے مجسموں اور مندروں کو 300 کلومیٹر دور لے جا کر نئی جگہ پر نصب کرنا تھا، یہ کام مالیاتی اور تکنیکی وجوہات کی بناء پر مصریوں کیلئے ناممکن تھا.
واقعہ کی تفصیلات
ترجمان کے مطابق متاثرہ بچہ عرفان گھر کا سامان لینے مین مارکیٹ گلبرگ گیا تھا، جہاں ملزم نے اسے ورغلا کر کنال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کچلاک: استاد کا طالب علم کو تھپڑ مارنا جان لیوا بن گیا، پرنسپل خنجر کے وار سے قتل
پولیس کی کارروائی
غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم فضل کا سراغ لگایا اور گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا رد عمل
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس واقعے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔








