افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونیوالی سہ فریقی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
افغانستان کرکٹ بورڈ کا اعلان
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کو ہاتھ سے جاتا دیکھ کر بھارت نے کھلی جارحیت کا آغاز کر دیا، صدر ایوب خان نے قوم سے کہا بزدل دشمن پر کلمہ کا ورد کرتے ہوئے ٹوٹ پڑیں
سیریز کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز 17 سے 29 نومبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔ جنگ کے مطابق اے سی بی کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نومبر کے آخر میں ہونے والی سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔ سہ فریقی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کرکٹ ٹیموں نے شرکت کرنی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی سیریز شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق افغانستان کی جانب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد تیسری ٹیم کے لیے آپشنز زیر غور ہیں۔








