محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع کر دی

پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ اس دوران ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ محکمۂ داخلہ نے جمعہ 24 اکتوبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کے 1 ہیلی کاپٹر اور 2 طیاروں کے سالانہ کتنے اخراجات ہیں؟ تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں

اجتماعات پر پابندی

ترجمان محکمۂ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ڈی بی کا پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان

لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی

ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبے میں دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے۔ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی پابندی ہوگی۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، جس کی پس پردہ دہشت گردی اور امنِ عامہ کے خدشات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرے ہاتھ کی ہتھیلیاں پسینے سے تر تھیں، مصنوعی مسکراہٹ سے اسے ٹال دیا، کیا بتاتا اگر میرے بس میں ہوتا تو اسی وقت جہاز سے اتر کر بھاگ جاتا۔

استثنیٰ کے معاملات

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازے اور تدفین پر نہیں ہوگا۔ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

سیکیورٹی خدشات

محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتے ہیں۔ شر پسند عناصر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...