لبنان، عدالت نے معمر قذافی کے صاحبزادے کو 11 ملین ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

لبنان کی عدالت کی بحالی کی حکم

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) لبنان کی عدالت نے معمر قذافی کے صاحبزادے کو 11 ملین ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے دی

ہنیبال قذافی کی رہائی کی تفصیلات

الجزیرہ کے مطابق لبنان کی ایک عدالت نے سابق لیبیائی رہنما معمر قذافی کے صاحبزادے ہنیبال قذافی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے، تاہم ان پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہنیبال قذافی کو تقریباً دس سال سے بغیر مقدمے کے حراست میں رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رافیل کیوں گرے؟ بھارتی اداکارہ ایشوریا کے نریندر مودی سے سوالات کی وائرل ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس نکلی

امام موسیٰ الصدر کے کیس کا پس منظر

لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ اس مقدمے میں سنایا گیا ہے جو معروف شیعہ رہنما امام موسیٰ الصدر کی 1978 میں لیبیا میں گمشدگی سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا اصولی موقف ہے میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا، جسٹس محسن اختر کیانی کے ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر ریمارکس

وکیل کا ردعمل

قذافی کے وکیل لارینٹ بایون نے اس فیصلے کو ’’مضحکہ خیز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا "ایسے کیس میں ضمانت پر رہائی ناقابلِ قبول ہے۔ ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ہنیبال قذافی پر بین الاقوامی پابندیاں عائد ہیں اور وہ اتنی بڑی رقم ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کینیڈین ہم منصب انیتا آنند کی ٹیلیفونک گفتگو

ہنیبال قذافی کی گرفتاری

ہنیبال قذافی کو 2015 میں لبنان میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ امام موسیٰ الصدر کی گمشدگی کے بارے میں معلومات چھپا رہے ہیں۔ موسیٰ الصدر لبنان میں ایک بااثر شیعہ رہنما تھے اور انہوں نے امل موومنٹ کی بنیاد رکھی تھی، جو آج حزب اللہ کی سیاسی اتحادی جماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف اظہار یکجہتی کیلئے ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

1978 کا واقعہ

1978 میں موسیٰ الصدر، ایک صحافی اور اپنے ساتھی کے ہمراہ لیبیا کے دورے پر گئے تھے جہاں ان کی ملاقات معمر قذافی سے طے تھی، لیکن اس ملاقات کے بعد وہ پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل حملے سے متاثرہ اسرائیلی شہر بات یام کے علاقوں کی بحالی میں تقریباً 5 سال کا وقت لگے گا

لیبیا کی حکومت کا موقف

لبنان کے اسپیکرِ پارلیمنٹ نبیہ بری، جو امل موومنٹ کے موجودہ سربراہ ہیں، نے بارہا الزام عائد کیا ہے کہ لیبیا کی نئی حکومت اس کیس میں تعاون نہیں کر رہی، تاہم لیبیا ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 72 اجنبیوں سے بیوی کیساتھ جنسی زیادتی کروانے والے شوہر کیا سزا ملنے کا امکان ہے؟ حیران کن انکشاف

ہنیبال قذافی کی عمر کا حوالہ

ہنیبال قذافی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کا مؤکل اب 49 سال کا ہے، یعنی امام موسیٰ الصدر کی گمشدگی کے وقت وہ صرف دو سال کے تھے۔

امام موسیٰ الصدر کے خاندان کا ردعمل

ادھر امام موسیٰ الصدر کے خاندان نے عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضمانت کے فیصلے پر حیران ہیں۔
ان کے بیان میں کہا گیا"ہنیبال قذافی کی گرفتاری یا رہائی ہمارا مقصد نہیں، یہ صرف ایک قانونی معاملہ ہے۔ ہمارا اصل مقصد امام الصدر کی گمشدگی کا سراغ لگانا ہے۔"

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...