پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا نہ کرنے پر افغان طالبان نے ملک کے دوسرے بڑے چینل شمشاد نیوز کو زبردستی بند کردیا

طالبان نے شمشاد نیوز کی نشریات بند کردیں
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں برسراقتدار طالبان رجیم نے ملک کے دوسرے بڑے نجی ٹی وی چینل شمشاد نیوز کی نشریات بند کردیں۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے گزشتہ روز اچانک ملک بھر میں شمشاد نیوز کی ٹی وی اور ریڈیو سروسز بند کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: (ن) لیگ کے اعلیٰ رہنما علاج اور چیک اپ کیلئے بیرون ملک کیوں جاتے ہیں؟ انصار عباسی نے کئی سوالات اٹھا دیئے
شمشاد نیوز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی معطلی
اس کے علاوہ شمشاد نیوز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیے گئے ہیں۔ شمشاد کی نشریات کی معطلی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکیں اور نہ ہی افغان طالبان رجیم نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا ہے۔
افغان جرنلسٹس سینٹر کا بیان
افغان جرنلسٹس سینٹر نے باخبر ذرائع سے دعویٰ کیا کہ طالبان نے پاکستان سے جھڑپوں پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور کوریج نہ کرنے، حکومت کا مؤقف نہ پہنچانے کا الزام لگایا۔