دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، پاکستان نے کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی کو ناقابلِ قبول قرار دیا
مذاکرات کا پہلا دور مکمل
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔ جیو نیوز کے مطابق مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے پولیس نے گھر سے بھاگے 658 لڑکوں، لڑکیوں کو پکڑ کر ورثا کے حوالے کر دیا
پاکستان کا یک نکاتی ایجنڈا
پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کی دراندازی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کررہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کی اور پاکستانی سکیورٹی حکام نے ان کی معاونت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں سیلاب کے باعث حضرت سلطان باہو کے مزار کا ایک دروازہ بند کردیا گیا
افغان وفد کی قیادت
افغانستان کی طرف سے وزیر دفاع ملا یعقوب نے وفد کی سربراہی کی، افغان انٹیلی جنس چیف بھی افغان وفد میں شامل ہیں۔
اگلا دور
دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا ہے اور مذاکرات کا اگلا دور کل صبح دوحہ میں ہوگا۔ پاکستان نے افغان وفد پر کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔








