نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی

سینئر تجزیہ کار کا تجزیہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پراپرٹی ڈیلرز نے خاتون کو کاغذات دینے کے بہانے بلا کر ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے
فیلڈ مارشل کا پیغام
دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک' میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے کاکول میں اپنے خطاب میں پیغام پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے 10 مئی سے پہلے بھی ایسا ہی خطاب کیا تھا جس کی لوگ توقع نہیں کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
بھارت کی صورتحال
مودی کو یہ جرنیل ہضم نہیں ہو رہا کیونکہ دنیا فیلڈ مارشل کو ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے چھ گنا بڑا ملک ہے اور جو تکبر کا بھوت ان کے سر پر سوار تھا وہ 10 مئی کے بعد سے اتر چکا ہے۔
نئی حقیقتیں
ابھی نریندر مودی اور بھارتی آرمی چیف بھی اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، اس کے جواب میں آج فیلڈ مارشل نے حقیقت پسندانہ خطاب کیا ہے۔ جو کچھ افغانستان میں ہو رہا ہے، وہ اس لیے ہے کہ اب بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ کیونکہ اگر آپ کا سپہ سالار مضبوط ہو تو اس کی طاقت فوج کی طاقت کو دوگنا کر دیتی ہے۔