پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیدیا

پیپلز پارٹی کا حکومت کو ایک ماہ کا وقت

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: تباہ کن گرمی بے سبب تو نہیں

اجلاس کی تفصیلات

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان تناؤ پر بات کی گئی۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی اراکین نے اپنے تحفظات بتائے اور بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا سے ہونے والی اپنی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صدر آصف زرداری نے نواب شاہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کی گئی گفتگو پر اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ملکی سیاسی صورتحال پر غور

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق اجلاس میں پاک، افغان کشیدگی سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان کا کہنا تھاکہ سانحہ کارساز کسی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا، پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنی رہی۔ ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پیپلزپارٹی دہشت گردی سےمتعلق تمام چیلنجزکوسمجھتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی، دہشت گردی کے خلاف پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا

سیلاب متاثرین کی مدد

شیری رحمان کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کے بجلی بل معاف کیے گئے جو قابل تحسین ہے۔ بلاول بھٹو کا مطالبہ تھا کہ سیلاب متاثرین کے بل معاف کیے جائیں جہاں جہاں سیلاب آیا، ہم نے ریلیف کا مطالبہ کیا۔ بلاول بھٹو نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے اور امداد تقسیم کی۔ وفاقی حکومت کو سراہتے ہیں بلاول بھٹو کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نہیں لگتا پی ٹی آئی کا آئندہ کوئی اور شو ہوگا: خواجہ آصف

وزیراعظم سے ملاقات کی بریفنگ

شیری رحمان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات پر بریفنگ دی۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا، ہم نے کوئی مراعات نہیں مانگی، حکومت کو وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔ جن وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا، اس پر وزیر اعظم کو مزید وقت دینے کی بات ہوئی، لہٰذا اگلے ماہ پھر اجلاس میں وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔

پنجاب میں بلدیاتی نظام پر خدشات

پی پی رہنما ندیم افضل چن کا کہنا تھاکہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ لانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ہمارے اس بلدیاتی نظام پر تحفظات ہیں، بجلی کا بحران اور زرعی اصلاحات کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت نے گندم ، گنے کی فصل کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں، ایک مہینے کے بعد پھر ملیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...