آپ کے آئندہ ہفتے کا ستاروں کی روشنی میں کیسا گزرے گا؟

برج حمل

سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ان دنوں صحت کا صدقہ دینا بے حد ضروری ہے۔ آپ عجیب سی بندش و بدنظری کا شکار ہیں۔ اس لئے آپ کے ہر کام میں رکاوٹیں آ رہی ہیں اور یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔ پہلے نحوست سے باہر نکلیں پھر دوسرے کام کے بارے میں سوچیں۔ ان دنوں آپ استخارے کی مدد سے چلیں اور روزانہ صبح سورئہ قلم کی آخری دو آیات پڑھ کر گھر سے نکلا کریں یہ بات یاد رہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ پرانے وکیلوں کی طرف جاتے ہیں، اپنے سینئر کے روکھے پن اور فن وکالت سکھانے میں عدم دلچسپی کے باعث میں ایک سال تک کچھ نہ سیکھ سکا۔

برج ثور

سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اس وقت مالی حالات میں انشاءاللہ بہتری والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ جس طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں، وہ بھی پوری ہوگی اور بے روزگار افراد بھی روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اور بعض افراد کا من پسند جگہ تبادلہ ہونے کا بھی چانس موجود ہے۔ ان دنوں کسی نئے کام کی ابتدا بھی کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ رشتے کی بندش بھی ٹوٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا نے بابراعظم کے بارے میں انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا

برج جوزہ

سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ نا چاہتے ہوئے بھی وہ کام کریں گے جس کو کرنے میں خوشی نہ ہوگی، مجبوری ہو گی، بہرحال ان دنوں گھریلو ماحول بھی کشیدہ ہے اور جو اپنوں کے درمیان اختلافات والا خانہ ہے وہ بھی تیزی سے کھلا ہوا ہے۔ جو لوگ کسی بھی دوسرے کو ذاتی معاملے میں لے کر آئیں گے وہ بڑا پچھتائیں گے۔ کام بن جانے کے بجائے مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس اور چین کے تعلقات بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ، پیوٹن کا بیان

برج سرطان

سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن لوگوں نے بھی ان دنوں کسی قسم کی تبدیلی کی کوشش کی تو وہ ان کے گلے پڑ جائے گی۔ اس وقت ذرا سی غلطی بڑی خطرناک صورتِ حال پیدا کر سکتی ہے۔ جو لوگ استخارے سے مدد لے لیں گے اور سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں گے وہی کامیاب رہیں گے۔ ان دنوں آپ کو کوئی بڑا فیصلہ لینا ہوگا اور ایک نئے انداز سے زندگی کو شروع کرنا ہوگا اور ایسا کرلیں کہ بار بار مواقع نہیں ملتے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کنٹینر کے پاس نئے نویلے جوڑے کا فوٹو شوٹ

برج اسد

سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ ان دنوں اپنے نفس کی پیروی کر رہے ہیں۔ کیا ٹھیک ہے کہ غلط ہے کسی چیز کا احساس نہیں ہے۔ موبائل اور پھر اس پر غلط چیزوں کا دیکھنا یہ گناہ ہے، بہت بڑا گناہ، اپنی نظر صاف رکھیں، نظریں گندی ہوں گی تو بہت کچھ خراب ہوگا۔ آپ توبہ کرکے ان دنوں صرف اپنے گھر اور روزگار کو دیکھیں۔ اس نے ہی آپ کو ایک بہتر مستقبل دینا ہے، اب سنجیدہ ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی شہری نے 62 لاکھ ڈالر کا کیلا خرید کر کھا لیا

برج سنبلہ

سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کچھ اثرات میں ابھی بدنظری کے آپ کو بڑے تحمل سے چلنا ہوگا اور کسی ایسے کام میں ہرگز نہیں آنا ہوگا جو رسکی ہو۔ صدقہ دیں، نظر اتاریں، یاحی یا قیوم کا ورد کریں، انشاءاللہ مشکلات سے نکل جائیں گے، حالات آپ کے حق میں ہوجائیں گے۔ ان دنوں گھر پر توجہ بھی دیں جن کی اولاد جوان ہے وہ خاص طور پر خاموشی سے نگرانی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سب سے بڑا اونٹ ایک ہزار 400 کلو سے زائد وزن، شیر پاکستان، قیمت کتنی ہے؟

برج میزان

سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو لوگ کافی دنوں سے مالی معاملات کے حوالے سے پریشان تھے یہ ہفتہ بحکم اللہ ان کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔ کوئی ایسا وسیلہ بن جائے گا جو آپ کو آسانیاں فراہم کرے گا۔ روزگار کے حوالے سے بھی انشاءاللہ خوشخبری ہے اور جن لوگوں نے روزگار کو تبدیل کرنا ہے وہ صبر سے کام لیں، ان کو اپنی جگہ سلسلہ مل جانے کے بڑے امکانات روشن ہیں، یہ ہفتہ بہترین رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایچ ون-بی ویزا کی نئی فیس سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی

برج عقرب

سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کئی برسوں سے بندش جیسی صورتِ حال میں چلے آ رہے ہیں، اس کی وجہ سے ایک مشکل سے نکلتے ہیں تو دوسری میں پھنس جاتے ہیں اور بار بار نقصان بھی برداشت کر رہے ہیں۔ اپنے گھر میں 41 دنوں تک سورئہ بقرہ کی تلاوت لگائیں اور ساتھ میں 11 روز روزانہ منزل بھی پڑھیں، اس کے بعد بحکم اللہ آپ کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوگی، فکر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے : صدر مملکت

برج قوس

سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ خود کو قابو میں رکھیں، اپنے دل و دماغ سے گندے خیالات نکال دیں اور سچے دل سے توبہ کرکے سیدھے راستے پر آ جائیں۔ 90 فیصد تو خراب آپ کو موبائل نے کیا ہے۔ آپ کا دماغ الٹی سیدھی باتیں سوچتا رہتا ہے جو کہ روحانی قوتیں تقریباً ختم کر چکا ہے۔ اس کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے توبہ کریں، صدقہ دیں اور نماز کی پابندی کریں ورنہ جو آپ کے ساتھ ہوگا وہ بیان نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

برج جدی

سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ عمر کے مطابق قدم اٹھائیں اور فیصلے کریں۔ کچھ خیال کرنا ضروری ہے۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ آپ کس سمت سفر کر رہے ہیں اور پریشانیوں کو دعوت دے رہے ہیں۔ ان دنوں آپ کی ذرا سی غلطی آپ کے لیے بڑے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے۔ پہلے ہر بات پر غور کریں پھر کسی طرف قدم بڑھائیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ، ان کے استقبال کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟ ویڈیوز سامنے آگئیں۔

برج دلو

سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی بھی شکل میں ہیں وہ انشاءاللہ اگلے دو تین یوم میں اس سے نکلنے کو تیار ہو جائیں گے اور جن کو جس کام میں بار بار رکاوٹ آ رہی ہے وہ اس کام کو چھوڑ دیں۔ اللہ کی رضا اسی میں ہے، وہ اللہ ہے آپ کے لئے وہ کرے گا جو آپ کے حق میں اچھا ہوگا۔ بلاوجہ کسی کے پیچھے بھاگنا کون سی حکمت ہے۔ اپنی چاہ نہ دیکھیں، اللہ کی رضا پر راضی رہنا سیکھیں۔

برج حوت

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

یہ ہفتہ انشاءاللہ ان مسائل سے بحکم اللہ نجات دلانے میں بڑا مددگار ہوگا جس میں آپ کافی دنوں سے چلے آ رہے تھے اور مالی نقصان بھی اٹھا رہے تھے۔ اب صورتِ حال غیر متوقع طور پر بدلنے جا رہی ہے۔ آپ کو اس کے لئے تیار بھی رہنا ہے اور اس کا پورا پورا فائدہ بھی اٹھانا ہے کہ ایسے مواقع بار بار نہیں ملتے۔ اس لئے اپنا ذہن حاضر رکھیں اور جو آپ کے سامنے آ رہا ہے اس پر غور کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...