خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں ہوگی، بچوں کے لیے وزٹس کا وعدہ، اسد قیصر

اسد قیصر کا احتجاج کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو وہاں وزٹ کروائیں گے تاکہ انہیں جمہوریت کی حقیقت سے آشنا کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ، نام سامنے آگئے
میڈیا پر تشدد کی مذمت
اتوار کے روز پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل ہونے والے احتجاج میں میڈیا پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی یہ نہیں ہوا کہ کسی وزیراعلیٰ کو غائب کیا جائے اور کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ، دنیا مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن، ملائیشین ماڈل اپنانا ہوگا، وزیر خزانہ
علی امین گنڈاپور کی رہائی کا مطالبہ
اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ علی امین گنڈاپور کو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ علی امین پر نہیں بلکہ خیبرپختونخوا پر ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کسی بھی حد تک جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی کی پچ اور دو بڑے پنکھے: یہ ٹیکنالوجی پاکستان سے باہر نہیں جانی چاہیے
جاری احتجاج اور قانون سازی کا موقف
اسد قیصر نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں اور ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ایم این ایز پر زبردستی پریشر نہ لایا جائے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جماعتی اسلامی کے اسرائیل مظالم کے خلاف احتجاج کی حمایت کریں گے۔
ملک گیر احتجاج کی دھمکی
انہوں نے اعلان کیا کہ اگر علی امین گنڈاپور کو چوبیس گھنٹوں میں رہا نہیں کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔