لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، اے کیو آئی 292 تک جا پہنچا
لاہور کی شدید فضائی آلودگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، سموگ کے باعث شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن: ماں کو طلاق دینے کی رنجش، بیٹوں کی فائرنگ سے باپ قتل،7 افراد زخمی
فضائی آلودگی کی حالت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ سموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط اے کیو آئی 292 تک پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2014 کے دھرنے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی،اعظم سواتی مقدمے سے بری
آلودگی کے اثرات
صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی سموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔
موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق تاحال لاہور میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔








