خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں 12 خالی بلدیاتی نشستوں پر پولنگ جاری

پشاور میں ضمنی انتخابات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں 12 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک کی بارش پر نصراللہ ملک کا تبصرہ، طارق متین کا طنزیہ جواب
پولنگ کا وقت
روزنامہ جنگ کے مطابق خواتین، مزدور، کسان اور نوجوانوں کی خالی نشستوں پر پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ روز آتی تھی، مسکراتی تھی پردہ رنگیں پہ لاکھوں انگلیاں اسے لائیک کرتی تھیں۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی صورت حال
ڈیرہ اسماعیل خان کی 3 ولیج کونسلوں میں جنرل، یوتھ اور خواتین کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں ووٹرز کی تعداد 25 ہزار ہے جن میں خواتین ووٹرز ساڑھے 11 ہزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن، غفلت، نااہلی اور غیر حاضریوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے: وزیر تعلیم کا اساتذہ کو انتباہ
دیگر اضلاع میں پولنگ
ملاکنڈ میں ولیج کونسل سخاکوٹ کی ایک جنرل نشست پر پولنگ جاری ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ اور اپر دیر میں بھی پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات
الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 66 پولنگ سٹیشن اور 201 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 23 پولنگ سٹیشن حساس اور 5 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔