وزیر اعلیٰ پنجاب اور ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس کی ملاقات: اوکاڑہ میں سائلوز کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس (Mr. Sebastian Sayus) نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اوکاڑہ میں سائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین ایران پر فوجی حملوں کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ نے فون کرکے اسرائیلی ہم منصب پر واضح کر دیا
تعاون کے شعبے
لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف نوجوان اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئیں
تعلقات کی بہتری
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارجنٹائن کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین دو طرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس انٹر ایکشن بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا بھر میں دوسرا نمبر
تجارتی مواقع
ارجنٹائن کی میٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں اور لائیوسٹاک، کھیلوں کا سامان اور سرجیکل آلات کے شعبے میں ارجنٹائن سے تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں مزید 14 غیرقانونی افغان پناہ گزین گرفتار، 3 سہولت کار جیل منتقل
حکومتی اقدامات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
دوسرے موجود افراد
ارجنٹائن کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ایریکا لوسیرو (Mrs. Erica Lucero)، سینیٹر پرویز رشید، اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی موجود تھے۔








