پشاور؛ پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کے بھائی کو پولیس چوکی میں بدکلامی مہنگی پڑ گئی
پشاور میں واقعہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کے بھائی کو پولیس چوکی میں بدکلامی مہنگی پڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں آج 29 فلسطینی شہید، برطانوی لیبر پارٹی کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی تحصیل متھرا کے چیئرمن کا بھائی فرمان ملزم کو چھڑوانے آیا۔ فرمان نامی شخص نے چوکی کی دیوار توڑی اور پولیس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
پولیس کا ردعمل
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر پولیس نے ویڈیو کے وائرل ہونے اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا۔
متھرا پولیس کی کاروائی
مقامی چیئرمین کے بھائی کو متھرا پولیس نے حوالات کی سیر بھی کروادی۔








