فجر شیخ پیا دیس سدھار گئیں
فجر شیخ کی نئی شروعات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لنڈے کے کپڑوں پر 200 روپے فی کلو ٹیکس پر تاجر بلبلا اٹھے
شادی کا اعلان
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے 30 سالہ اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
شادی کی رسومات
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر میں اداکارہ کو دلکش گہرے سرخ عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے دولہے نے اس پُرمسرت موقع پر روایتی سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شخص نے دوست سے بیوی کا ریپ کروا ڈالا
دوستانہ محفل
کراچی سے تعلق رکھنے والی فجر شیخ نے اس خاص دن کو اپنے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ منایا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلیے لائحہ عمل بنا رہی ہے، وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ
مداحوں کی نیک خواہشات
ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل آ گیا
فجر شیخ کا کریئر
واضح رہے کہ 2022 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ارم نامی لڑکی کے کردار سے فجر شیخ نے ڈیبیو کیا تھا۔
اس ڈرامے میں فجر شیخ کی پرفارمنس کو خوب پسند کیا گیا، بعدازاں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’قرض جاں‘ میں بینش کے سپورٹنگ رول سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔
فلمی دنیا میں داخلہ
علاوہ ازیں فجر شیخ جیو فلمز کی پیشکش ہارر فلم ’دیمک’ میں بھی اداکاری کے جوہر بکھیرتی نظر آئیں۔








