محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
کپتان محمد رضوان کی ممکنہ برطرفی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو عہدے سے ہٹانے کا امکان بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، بلااشتعال بھارتی حملوں پر پاکستان کا سخت احتجاج ریکارڈ
غیر ملکی کوچ کی مداخلت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے غیر ملکی کوچ مائیک ہیسن کسی اور سینئر پلیئر کو ذمہ داری سونپنے کے حق میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک میں صورتحال کشیدہ، میڈیا کو آپریشن ایریا چھوڑنے کی ہدایت
پی سی بی میں تبدیلیوں کی تجویز
مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو خط لکھا کہ سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا فوری طور پر اجلاس بلایا جائے تاکہ دیگر امور سمیت کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرلیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو متعارف کرانے اور دفاع کرنے میں زاہد ملک کا کلیدی کردار تھا: مجیب الرحمان شامی
تبدیلی کی حمایت
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا تھنک ٹینک کپتانی کی تبدیلی کے حق میں ہے، اس حوالے سے شاہین کے ساتھ ابتدائی مشاورت بھی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بغیر نمبر پورے کرلیے
پی سی بی کی سرکاری وضاحت
ادھرپاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے باقاعدہ طور پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک خط ارسال کیا جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کپتان کا تقرر کرنے کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے۔
اجلاس کی تاریخ اور امکانات
چیئرمین پی سی بی نے اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے خط دونوں کمیٹیز کو ارسال کر دیا، جس کے بعد 20 اکتوبر کو مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
توقع ہے کہ اسی میٹنگ میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی کپتان کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔








