محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی

کپتان محمد رضوان کی ممکنہ برطرفی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو عہدے سے ہٹانے کا امکان بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر خود کشی کرلی
غیر ملکی کوچ کی مداخلت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے غیر ملکی کوچ مائیک ہیسن کسی اور سینئر پلیئر کو ذمہ داری سونپنے کے حق میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال میں طوفانی بارش، تاریخی کٹاس راج مندر متاثر
پی سی بی میں تبدیلیوں کی تجویز
مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو خط لکھا کہ سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا فوری طور پر اجلاس بلایا جائے تاکہ دیگر امور سمیت کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرلیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز والا کچہری گھر سے ”بھاگے جوڑوں کی پناہ گاہ“ کیلئے بدنام تھی، گواہ اور نکاح رجسٹرار بھی دستیاب ہوتے، کیوں ہم چند روپوں کی خاطر یہ سب کرتے ہیں
تبدیلی کی حمایت
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا تھنک ٹینک کپتانی کی تبدیلی کے حق میں ہے، اس حوالے سے شاہین کے ساتھ ابتدائی مشاورت بھی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی حراست پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا رد عمل آ گیا
پی سی بی کی سرکاری وضاحت
ادھرپاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے باقاعدہ طور پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک خط ارسال کیا جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کپتان کا تقرر کرنے کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے۔
اجلاس کی تاریخ اور امکانات
چیئرمین پی سی بی نے اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے خط دونوں کمیٹیز کو ارسال کر دیا، جس کے بعد 20 اکتوبر کو مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
توقع ہے کہ اسی میٹنگ میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی کپتان کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔