بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے افسر کے خلاف ہی کارروائی شروع کر دی گئی

تحقیقات کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے تحقیقاتی افسر کے خلاف ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی، نوٹیفکیشن جاری
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عدم اعتماد
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بزدار دور کی بڑی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے عدم اعتماد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے
تحقیقاتی افسر کی رخصت
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے پر تحقیقاتی افسر نے رخصت لے لی، تحقیقاتی افسر کے پیش نہ ہونے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے سخت نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی گرفتاری سے روک دیا
ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی ہدایت
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو تحقیقاتی افسر کے چھیٹوں پر جانے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی تھری نے تحقیقاتی افسر ڈاکٹر فرح مسعود کو دوبارہ طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے باولر نے ایسی گیند کروا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
مالی بے ضابطگی کی تحقیقات
بزدار دور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاالدین میں 200 ملین کی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کے لیے ممبر انکوائری ڈاکٹر فرح مسعود کو نامزد کیا گیا تھا۔
تحقیقات پر عدم اعتماد کی وجہ
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ممبر انکوائری ڈاکٹر فرح مسعود کی تحقیقات پر عدم اعتماد کر دیا۔