پنجاب میں ریونیو بڑھانے کے لیے 19 نئے سیکٹرز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے پر غور

پنجاب میں نئے ٹیکس سیکٹرز شامل کرنے پر غور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں ریونیو بڑھانے کے لئے 19 نئے سیکٹرز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی منظوری دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان سرفراز احمد نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا
وزیراعلیٰ کا خصوصی اجلاس
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں ریونیو بڑھانے کے لئے 19 نئے سیکٹرز شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اس حکومت کا ہر دن ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی کا بیان
پی آر اے کا سپیشل یونٹ
پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی پی آر اے معظم علی سپرا نے ٹیکس اہداف اور نئے سیکٹرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آر اے سپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینالسٹ شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
نئی سہولتیں اور بھرتیاں
ٹیکس دہندگان کے لئے پی آر اے نے سہولت ایپ متعارف کرادی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری دے دی۔ انہوں نے 30 اضلاع تک ریونیو اتھارٹی کی توسیع کے لئے 30 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کی۔
اضافی ذمہ داریاں اور ایمانداری
اضلاع میں ریونیو اتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے، اور نئے سیکٹر متعارف کرائے جائیں۔