لاہور سے شیخوپورہ کے لیے 2 ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز
پنجاب حکومت کی نئی بس سروس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور سے شیخوپورہ کے لیے دو ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 3 اراکین کے دستخطوں کے بغیر ہی محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کرادی گئی
بس سروس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت یہ بس سروس ہفتہ اور اتوار کو لاہور سے شیخوپورہ کے تاریخی مقامات تک چلے گی۔ بس کا فی کس کرایہ 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس کے تحریری امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا
پہلی سفر کی خاص باتیں
پہلے سفر میں پیر وارث شاہ کے مزار اور ہرن مینار کی سیر شامل تھی۔ اس دوران سیاحوں نے ہرن مینار پر بوٹنگ اور سائیکلنگ کا بھی لطف اٹھایا۔ شیخوپورہ میں سیاحوں کے لیے ہیر خوانی کی تقریب بھی رکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان یونس خان کی سینیٹر ایمل ولی خان سے ملاقات
شہریوں کا ردعمل
شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو شیخوپورہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے تاریخی پیشرفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو روزہ سیاحتی ٹور نے شیخوپورہ کے تاریخی ورثے کو نئی شناخت دی ہے اور ڈبل ڈیکر بس سروس نے لاہور اور دیگر اضلاع کے شہریوں میں دلچسپی بڑھا دی ہے۔
حکام کی رائے
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کو ٹورازم کا حب بنایا جا رہا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم صدف ظفر نے کہا کہ مقامی معیشت کو فروغ اور تاریخی ورثے کی ترویج ہمارا مقصد ہے۔








