سی وی کلاک ٹاور کے عقب سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کر لی گئی
خاتون کی لاش کی شناخت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت سحرش حسن رضا شاہ کے نام سے کرلی گئی۔ خاتون کا تعلق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کا سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل آ گیا
لاش کی دریافت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ کو درخشاں تھانے کے علاقے سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے نامعلوم خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی تھی، جسے پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرتارپور رہداری کے افتتاح پر عمران خان کو سونے لوٹاملا جو وہ گھر لے گئے اور اس کی جگہ پر پیتل کے لوٹے پر سونے کا پانی چڑھا کر توشہ خانہ میں جمع کرادیا، فیاض الحسن چوہان کا الزام
شناخت کا عمل
فوری طور پر خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی تھی، جس پر پولیس نے خاتون کے فنگر پرنٹس نادرا حکام کو ارسال کیے تھے۔ گزشتہ روز خاتون کی شناخت 36 سالہ سحرش حسن رضا شاہ دختر حسن رضا شاہ کے نام سے کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کا منتخب یونیورسٹیوں کو 6 ماہ کیلئے مفت وائی فائی دینے کا اعلان
پولیس کی کارروائی
درخشاں پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق درج پتے کے مطابق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے۔ ریکارڈ سے ملنے والے تمام فون نمبرز پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن تمام موبائل فونز نمبر بند ہونے کے بعد نادرا حکام سے خاتون کی فیملی ٹری کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ہر شہر کے لیے خوبصورتی کا شاندار منصوبہ، وال چاکنگ ختم کرکے صفائی کا فیصلہ، 122 اسکیموں پر کام شروع، وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی
تفتیش کی صورتحال
پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون سحرش کی لاش ملنے کے بعد سے کسی نے اب تک رابطہ نہیں کیا ہے۔ خاتون شہر میں کہاں رہتی تھی؟ معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
خودکشی یا قتل؟
درخشاں پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے شواہد نہیں ملے۔ خاتون کی موت ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی تاہم پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔








