صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر تشریف آوری، اہل خانہ سے تعزیت
صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد آمد
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ پر آمد کی اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول
فاتحہ خوانی اور دعا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی بلندی درجات کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: تونسہ شریف، پُراسرار بیماری میں مبتلا تین کمسن بھائیوں میں سے دو دم توڑ گئے، تیسرا زیر علاج
شہید کی خدمات کی یاد دہانی
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی گزشتہ دن شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ قوم نے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کی خدمات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر حکومتی ایم پی ایز نے اسمبلی نہیں آنا تو عوام کے ٹیکس کا پیسہ کیوں برباد کیا جا رہا ہے؟ صحافی صدیق جان
شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کی قدر
صدر مملکت نے ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید اور ان کے خاندان کی وطن سے محبت اور جذبہ ایثار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
قوم کی یادداشت
انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنے شہداء اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ ملاقات کے آخر میں، صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور صبر وجمیل کی دعا بھی کی۔








