آشنا نے شوہر کے سامنے حاملہ بیوی کو قتل کردیا، شوہر کے جوابی وار میں آشنا بھی مارا گیا

دہلی میں حاملہ خاتون کا قتل

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دارالحکومت دہلی میں شوہر کے سامنے اس کی حاملہ بیوی کو قتل کر دیا گیا، شوہر کے جوابی حملے میں ملزم بھی مارا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وسطی دہلی کے رام نگر علاقے میں ناجائز تعلق کے جھگڑے نے 2 جانیں لے لیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا

واقعے کی تفصیلات

ایک 22 سالہ حاملہ خاتون کو اس کے آشنا نے سرِعام چھری کے وار کر کے قتل کر دیا، جبکہ خاتون کے شوہر نے حملہ آور کو قابو کر کے مار ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شالنی 2 بچیوں کی ماں تھی اور اس کا شوہر آکاش رکشہ ڈرائیور ہے جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ کیسا پاکستان ہے جہاں چینی باہر بھیجی جاتی ہے، پھر وہی چینی باہر سے منگوائی جاتی ہے ” شہباز شریف کی پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر پھر وائرل

حملہ آور کی شناخت

حملہ آور آشُو عرف شیلندر ایک مقامی جرائم پیشہ شخص تھا جس کا شالنی سے تعلق تھا۔ ذرائع کے مطابق آشُو کا دعویٰ تھا کہ شالنی کے پیٹ میں اس کا بچہ ہے اور وہ اس بات پر برہم تھا کہ شالنی دوبارہ اپنے شوہر آکاش کے ساتھ رہنے لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

واقعہ کا وقت اور مقام

واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب شالنی اپنے شوہر کے ساتھ ماں سے ملنے قطب روڈ گئی، اچانک آشُو وہاں پہنچا اور آکاش پر چاقو سے حملہ کیا۔ آکاش نے خود کو اس حملے سے بچا لیا، جس پر حملہ آور آشُو نے آکاش کی بیوی شالنی پر حملہ کر دیا اور اس پر متعدد وار کیے۔ آکاش نے بیوی کو بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی زخمی ہو گیا، مگر اس نے ہمت کر کے آشُو سے چاقو چھین لیا اور اسے وار کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس کی کارروائی

پولیس کے مطابق شالنی اور آشُو کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں کو مردہ قرار دیا گیا، جبکہ آکاش کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے مقتولہ شالنی کی والدہ شیلا کے بیان پر قتل اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...